Chaoon Main Teghon Ki Yasrab Ka Musafir So Gaya (Lyrics) || Nasir Asghar Party Shabab ul Momineen
Noha: Chaoon Main Teghon Ki Yasrab Ka Musafir So Gaya
Sangat: Hay Shabbir [Nasir Asghar Party]
Place: Imam Bargha Imamia
Date: 06th Rabi-ul-Awal 2018
نوحہ
چھاوں میں تیغوں کی یثرب کا مسافر سو گیا
دین بچانے کو فقط باقی ہے زینبؑ کی ردا
رات کو آو گے باباؑ یہ بتا کر جائیے
روئی باباؑ سے لپٹ کر اور سکینہؑ نے کہا
کس کے سینے پر میں سووں مجھ کو نیند آتی نہیں
رکھ کر سر باباؑ کے لاشے پر سکینہؑ نے کہا
اب نہیں آئیںگے ہم اب تم طمانچے کھاو گی
چوم کر بیٹی کا سر شبیرؑ بے کس نے کہا
ڈھونڈ نے نکلی ہے لاشوں میں سکینہؑ باپؑ کو
نیل گو رخسار ہیں کانوں سے خون بہتا ہوا
آگ کیا پھر سے لگی ہے دامن قرآن میں
پھر خیام مصطفیٰ سے ہے دھواں اٹھنے لگا
ہوکا عالم ہے کہ کچھ لاشے پڑے ہیں بے کفن
گونجتی ہے دشت میں اک واہ حسیناؑ کی صدا
چھوڑ کے روتی سکینہؑ آئے میدان میں حسینؑ
شاہؑ کو بچھڑی ہوئی بیٹیؑ کا خط بھی آگیا
بولی زینبؑ اب ہماری چادریں لٹ جائینگی
خون میں ڈوبا ہوا جب نظر آیا علم عباسؑ کا
ہو خدا حافظ کہ پھر تم سے نہ ملنے پاوں گی
بھائی گردن کے بوسے لے کر زینبؑ نے کہا
قتل کردیتے محمد کو مسلمان بے دریغ
راز یہ کرب و بلا میں قتل اکبرؑ سے کھلا
کان دکھتے ہیں تو اٹھتی ہے تڑپ کر نیند سے
پوچھتی ہے ماںؑ ہے تیرے صدقے سکینہؑ کیا ہوا
رہ گئیں تنہا علیؑ کی بیٹیاں بن میں نثار
سامنے لاشے پڑے ہیں وارثوں کے جابجا
Comments
Post a Comment