Jab Ho Kay Reha Qaid Se Ghar Jaie Gi Zainab (sa) || Lyrics || Noha
ںوحہ
جب ہو کے رہا قید سے گھر جائے گی زینبؑ
گر تم نہ ہوئے ساتھ تو مر جائے گی زینبؑ
اچھا میں چلی جانبِ زندان میرے بھئیا
کرتی ہوئی ماتم تیرا پڑھتی ہوئی نوحہ
سینے پہ لئے زخمِ جگر جائے گی زینبؑ
تم قتل ہوئے اور اجل مجھ کو نہ آئی
کس طرح سے زندہ ہوں نہ پوچھو میرے بھائی
ڈھونڈے گی تمہیں اب تو جِدھر جائے گی زینبؑ
بھائی تیری مظلومی کی کھاتی ہوں قسم میں
باہر درِ زنداں سے نہ
رکھوںگی قدم میں
جب تک نا فنا ظلم کو کر
جائے گی زینبؑ
پیغام زمانے میں تیرا نام
کرونگی
بھائی تیرے قاتل کا وہ
انجام کرونگی
سر تن جدا شمر کا کر جائے
گی زینبؑ
جی کھول کے بھائی میں
تجھے رو نہیں پائی
افسوس تیری لاش پہ میں
ننگے سر آئی
معلوم نہیں یہاں سے کدھر
جائے گی زینبؑ
سوغات میں یہ خون بھرا
کرتا تیرا بھائی
کہہ دونگی یہ سمان بچا کر
ہوں میں لائی
روضے پہ محمد اگر جائے گی
زینبؑ
شرمندہ ہوں میں تم کو کفن
دیتی تو کیسے
اعدا نے ردا چھین لی
بھئیا میرے سر سے
اس رنج میں دنیا سے گزر
جائے گی زینبؑ
Comments
Post a Comment